بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی، کان سے خون بہنے لگا

بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی، کان سے خون بہنے لگا

ڈاکٹرز نے بشری بی بی کا معائنہ کیا
بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی، کان سے خون بہنے لگا

ویب ڈیسک

|

25 Oct 2024

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد طبیعت ناساز ہوگئی اور کان سے خون بہنے لگا ہے۔

شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا جس کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق خاتون اوّل کے دانتوں میں انفیکشن ہیں اور اس وجہ سے اُن کے کانوں سے بھی خون بہہ رہا ہے۔

ترجمان بشری بی بی نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر اُن کے مزید ٹیسٹ بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی 9 ماہ کی قید کے بعد گزشتہ روز توشہ خانہ 2 ریفرنس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا ہوئیں اور پھر انہیں پشاور وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل کردیا گیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!