بوہرہ برادری آج عید منارہی ہے
کراچی کے علاقے صدر میں واقع طاہری مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی
ویب ڈیسک
|
26 May 2026
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔
کراچی کے علاقے صدر میں واقع طاہری مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، جس میں بوہری برادری کے مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
نماز کے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا، جبکہ مختلف مقامات پر اجتماعی قربانی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
عید کے اجتماعات اور قربانی کے مراحل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
Comments
0 comment