بوہرہ کمیونٹی آج عید منارہی ہے

بوہرہ کمیونٹی آج عید منارہی ہے

بوہرہ کمیونٹی کی نماز کے اجتماعات، جانور بھی قربان کیے
بوہرہ کمیونٹی آج عید منارہی ہے

ویب ڈیسک

|

16 Jun 2024

پاکستان بھر کے دیگر علاقوں کے ساتھ کراچی میں بوہرہ برادری نے آج عید الاضحیٰ  مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہوئے اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔

کراچی میں عید کی نماز صدر کے بوہری اجتماعی ہال میں ادا کی گئی، جہاں کمیونٹی نے پاکستان کی سالمیت، امن اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بوہری جماعت کی طرف جانے والی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا  تھا  اور سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ امن و امان برقرار رکھنے اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے جماعت خانہ کے اطراف پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات تھے۔

عید کی نماز کے بعد بوہرہ کمیونٹی نے اللہ کی راہ میں اپنے جانور بھی قربان کیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!