بی آرٹی پشاورمیں 10ارب کی کرپشن کا انکشاف
آفتاب مہمند
|
22 Dec 2023
قومی احتساب بیورو نے پی آر ٹی پشاور منصوبے میں دس ارب روپے کی کرنشن کا ریفرنس تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی آر ٹی پشاور کیس تحقیقات میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے قومی خزانے کو دس ارب کے نقصان کا پتا چلایا ہے۔ نیب ٹیم نے ملزمان کیخلاف شواہد اکٹھے ہونے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ تیار کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کنٹریکٹر نے مبینہ طورپر پی ڈی اے کی ملی بھگت سے فراڈ کے ذریعے بی آر ٹی کے ٹھیکے حاصل کیے جبکہ صوبائی حکومت کے منظور شدہ شیڈول سے کئی گنا زیادہ ریٹ پر ادائیگیاں کی گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بی آرٹی روٹس کی تعمیر میں ناقص آلات اور میٹریل کا استعمال ہوا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مفرور ملزم مسعود شاہ کے انٹر پول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کروانے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پراجیکٹ کے اخراجات 49 ارب سے بڑھا کر66 ارب روپے تک غیرضروری بڑھائے گئے تھے۔ ڈالرریٹ میں تغیر سے 50 ارب کے قرضے کی مکمل واپسی 150 ارب روپے سے تجاوزکرجائے گی۔
نیب رپورٹ کے مطابق سبسڈی کی مد میں صوبائی حکومت سالانہ تین ارب سے زیادہ ادائیگی کررہی ہے۔
Comments
0 comment