جنید اکبر ساتھیوں سمیت زیر حراست، گلگت سے باہر نکال دیا گیا
جنید اکبر کو ساتھیوں سمیت گلگت بلتستان میں ہینزل کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔
Webdesk
|
29 May 2026
کراچی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں کو حراست میں لینے کے بعد گلگت بلتستان سے باہر نکال دیا۔
پولیس حکام نے بتایاکہ جنید اکبر کو ساتھیوں سمیت گلگت بلتستان میں ہینزل کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جنید اکبرکو حراست میں لینے کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ جنید اکبر کو حراست میں لینا اور انہیں الیکشن مہم سے روکنا قابل مذمت ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ انتخابات سیقبل الیکشن مہم سے روکنا دھاندلی کے مترادف ہے، گلگت بلتستان میں بھی سیاسی اسپیس نہ دینے سے جمہوریت کا نقصان ہوگا۔
Comments
0 comment