ڈالر پر ٹرمپ کی تصویر، پیشرفت سامنے آگئی

ڈالر پر ٹرمپ کی تصویر، پیشرفت سامنے آگئی

امریکی میڈیا نے یہ خبر شائع کی جسمیں امکان ظاہر کیاگیا ہے
ڈالر پر ٹرمپ کی تصویر، پیشرفت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

29 May 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر مستقبل میں 250 ڈالر کے نئے نوٹ پر شامل کی جا سکتی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ نوٹ کے ڈیزائن میں ٹرمپ کی بڑی تصویر اور "امریکا 250 ویں سالگرہ" کے الفاظ شامل ہیں، جو امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے درج کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اس تجویز کی منظوری دی جاتی ہے تو 150 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار کسی زندہ شخصیت کی تصویر امریکی کرنسی پر نظر آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال محکمہ خزانہ میں ٹرمپ کی جانب سے تعینات دو عہدیداروں نے بیورو آف اینگریونگ اینڈ پرنٹنگ کے عملے کو مجوزہ نوٹ کے ابتدائی ڈیزائن تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!