چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ، 8 جاں بحق درجنوں زخمی

چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ، 8 جاں بحق درجنوں زخمی

بس غذر سے مسافر لے کر راولپنڈی جارہی تھی، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل
چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ، 8 جاں بحق درجنوں زخمی

Webdesk

|

2 Dec 2023

گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے راولپنڈی جانے والی بس پر شاہراہ قراقرم پر فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر واقع ہڈور کے مقام پر نامعلوم افراد نے غذر سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے بس میں خوفناک آتشزدگی ہوئی اور چند سیکنڈز میں یہ جل کر راکھ ہوگئی۔ جس میں سے 8 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جن کی تعداد بعد میں بڑھ گئی۔

بس پر فائرنگ اور آتشزدگی کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اموات کی تعداد اب 8 پہنچ گئیا ور اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ڈی سی دیا مر نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے چلاس منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!