چوروں نے قرآن پاک کو بھی نہ بخشا، کوئٹہ سے قدیم نسخے چوری

چوروں نے قرآن پاک کو بھی نہ بخشا، کوئٹہ سے قدیم نسخے چوری

کویٹہ کے جبل نور میں رکھے نسخے 500 سال قدیم تھے
چوروں نے قرآن پاک کو بھی نہ بخشا، کوئٹہ سے قدیم نسخے چوری

ویب ڈیسک

|

24 Jan 2025

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں واقع جبل نور میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے چور اپنے ساتھ لے گئے

جبل نور میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے اور اوراق چوری ہوگئے، نامعلوم چور تقریباً 120قرآنی نسخے تالا اور شیشے توڑ کر لے گئے، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

انچارج جبل نور القرآن اجمل خان کے مطابق تقریباً 120 قرآنی نسخے اور قدیم اوراق شیشےتوڑ کر نکالے گئے ہیں۔

قدیم نسخے سرنگ کے اندر شیشوں میں رکھ کر نمائش کیلیے پیش کیے گئے تھے، جبل نور القرآن میں قرآنی نسخے چوری کرنے کا مقدمہ بروری تھانے میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

 تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

 جبل نور القرآن کی انتظامی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی عبدالرشید لہڑی نے بی بی سی کو بتایا کہ حاجی عبدالرشید لہڑی نے بتایا کہ قرآن کے جن نسخوں کو چوری کیا گیا ہے ان میں 500 سال سے زائد قدیم ہاتھ سے تحریر کیے جانے والے قدیم نسخے بھی شامل ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ جبل نورالقرآن سے چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں، بلکہ چند ہفتے قبل بھی بعض نامعلوم افراد چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنا کر قرآن کا ایک قدیم نسخہ زبردستی اٹھا کر لے گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!