چوری کے ووٹ سے اسمبلی پہنچنے والے بھی پریشان ہیں، عمران خان

چوری کے ووٹ سے اسمبلی پہنچنے والے بھی پریشان ہیں، عمران خان

اب عوام سارا مینڈیٹ عدالت کے ذریعے واپس لیں گے، بانی چیئرمین
چوری کے ووٹ سے اسمبلی پہنچنے والے بھی پریشان ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اپنی ہمیشرہ کے ہمراہ تازہ بیان جاری کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان نے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے نو فروری کو دھاندلی کی جو تاریخ رقم ہوئی مثال نہیں ملتی، اب تک دھاندلی کے ذریعے نشستیں چھینی جارہی ہیں۔چوری کا ووٹ لے کر اسمبلی پہنچنے والے بھی پریشان ہیں۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی نے انڈیا کی مثال دی کہ چندی گڑھ میں بی جے پی کے لئے آر اوز نے دھاندلی کی، امید ہے پاکستان کی سپریم کورٹ بھی بھارتی سپریم کی طرح انصاف دے گی، اب قانونی طور پر تمام کاروائی سپریم کورٹ میں ہوگی۔اگر یہ عوام کے ووٹ کی حفاظت نہیں کرسکے کو تمام سسٹم کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو  دو سال سے پکڑا جارہا ہے سزائیں دی جارہی ہیں، خواتین کو بھی نہیں چھوڑا جارہا ہے۔یہ ووٹ امیدواروں کا نہیں عوام کا ہے جو چھینا جارہا ہے اب عوام سارا مینڈیٹ عدالت کے ذریعے واپس لیں گے، ووٹ عوام کا ہے جس نے حفاظت کرنا تھی جو نہیں کیا گیا اگر عوام کے ووٹ کی حفاظت نہیں کرسکے، مینڈیٹ چوری کے معاملے پر ہم ہائی کورٹ جا چکے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے سارا ڈیٹا سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو سمجھ آ گئی ہے کہ کیسے دھاندلی ہوئی، تمام 45 فارم منظر عام پر آ چکے ہیں ان کے مطابق نتائج جاری کرنا ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!