چیف جسٹس کا سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے انکار
چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے میرے اعزاز میں عشائیہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
Webdesk
|
11 Oct 2024
اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھے گئے جوابی خط میں قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میرے اعزاز میں سرکاری خرچ پر عشائیہ نہ دیا جائے کیونکہ اس عشائیے میں 20 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آتا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے میرے اعزاز میں عشائیہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
Comments
0 comment