چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر مذہبی جماعت کا نائب امیر گرفتار

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر مذہبی جماعت کا نائب امیر گرفتار

پولیس نے وائرل ویڈیو پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا
چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر مذہبی جماعت کا نائب امیر گرفتار

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2024

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کوقتل کی دھمکی دینے کے الزام میں ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع جنگ کے مطابق چیف جسٹس کو دھمکی دینے کے بعد گرفتاری کے خوف زے ظہیرالحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔

ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہوا ہے، ان پر بے بنیاد الزامات لگا کرچیف جسٹس پاکستان کوقتل کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔

مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!