چینی سرمایہ کاروں کی سندھ پولیس سے متعلق شکایت پر وزیر داخلہ کا نوٹس

چینی سرمایہ کاروں کی سندھ پولیس سے متعلق شکایت پر وزیر داخلہ کا نوٹس

صوبائی وزیر داخلہ کی اعلی افسران کو ہدایات
چینی سرمایہ کاروں کی سندھ پولیس سے متعلق شکایت پر وزیر داخلہ کا نوٹس

Webdesk

|

25 Jan 2025

کراچی: چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت اور سنیئر پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کرنے کے احکامات۔جاری کیے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ حکومت ایس او پی پر اسکی روح اور ترجیحات کے عین مطابق چائنیز کی سیکیورٹی کی پابند ہے۔چینی شہریوں کی "فول پروف سیکیورٹی" کو یقینی بنایا جائے۔

ا ہوں نے کہا کہحکومت سندھ اور سندھ پولیس کا مقصد چینی سرمایہ کاروں کو باہم روابط کے تحت سہولت اور سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ نان سی پیک منصوبوں سے وابستہ چائینیز کو سیکورٹی فراہم کرنا سندھ پولیس اور مقامی اسپانسرز کی ذمہ داری ہے۔ایس اوپی پر عمل درآمد کے لیے اسپانسرز کو وقتافوقتا آگاہ اور ایس پی یوکے افسران کی جانب سے چیک بھی کیا جانا ضروری ہے۔

چینیوں کی سیکیورٹی اقدامات میں کمی یا خامی اور گیپس کوچیک کیا جانا وقت کا تقاضہ ہے۔سیکورٹی گیپس کو ختم کرنے کے لیے قانون اورایس او پی کے تحت اقدامات کیے جائیں۔چائنیز کو سیکیورٹی شکایات پیش آنے کی صورت میں فوری طور پر سینیر افسران چیک کریں اور اس کے حل کو یقینی بنائیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ چینی شہری سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر درپیش مسائل کے لیے سندھ پولیس سے رجوع کرتے ہیں.چینی سرمایہ کاروں کو ایس او پی کے تحت محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!