ڈی چوک مظاہرہ، بشری بی بی، گنڈا پور اور عمران خان کے گرد گھیرا تنگ
ویب ڈیسک
|
3 Dec 2024
پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک میں احتجاج پر وفاقی پولیس نے بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی ، علی امین گنڈا پور سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے،
کوہسار پولیس نے بانی پی ٹی آئی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے پولیس نے بشری بی بی سمیت عمر ایوب ،شیر افضل مروت ،خالد خورشید،اور فیصل جاویدکے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کیےایم این اے عبدالطیف ،فاتح الملک ،علی ناصر ،صوبائی وزیر ریاض خان کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ علی زمان ، پیرمصور،میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی ،شہرام خان ترکئی کے بھی وارنٹ حاصل کئے گئے ہیں بریگیڈیر ریٹائر مشتاق اللہ ، میجر ریٹائر راشد ٹیپو ، زلفی بخاری ،سلمان اکرم راجہ ،مراد سعید ،رؤف حسن ، خدیجہ شاہ، زرتاج گل، عالیہ حمزہ کے بھی وارنٹ بھی حاصل کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان ڈی چوک احتجاج کے مقدمات میں ملزم نامزد ہیں۔
پولیس نے تحریری درخواست میں سر فہرست بشری بی بی کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کاسب سے آخر میں 96 نمبر پر بطور ملزم نام درج کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی۔
عدالت نے پولیس استدعاء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
Comments
0 comment