ڈیجیٹل پاکستان وژن کے ثمرات، 80 لاکھ خواتین کی موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل

Webdesk
|
15 May 2025
وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت 2024 میں پاکستان کی 80 لاکھ خواتین نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی ۔
جی ایس ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت ملک میں ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں۔
جی ایس ایم اے موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے والی خواتین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
وفاقی وزیرِ برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کی کوششوں اور وزارت کی پالیسی اصلاحات کے باعث 2024 میں تقریبا 80 لاکھ خواتین نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی اس سے پاکستان میں مرد و خواتین کے درمیان موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کا فرق 38 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد رہ گیا ہے جو کہ 2021 کے بعد پہلی بڑی کمی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خواتین کے انٹرنیٹ استعمال میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا، جوجی ایس ایم اے کی زیرِ جائزہ تمام ممالک میں سب سے نمایاں اضافہ ہے یہ پیش رفت بالخصوص دیہی علاقوں کی خواتین کے انٹرنیٹ استعمال کی بدولت ممکن ہوئی ۔
وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل وڑن اور جامع حکومتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ وزارتِ آئی ٹی ملک میں خواتین کو ڈیجیٹل ترقی میں برابر کا شریک بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔
وزارتِ آئی ٹی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن، موبائل آپریٹرز اور ترقیاتی شراکت داروں نے مل کر اس اہم ہدف کے حصول میں کردار ادا کیا ہے۔
Comments
0 comment