ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کا امکان، عید الاضحیٰ میں 40 روز باقی

ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کا امکان، عید الاضحیٰ میں 40 روز باقی

یکم ذی القعدہ 29 اپریل کو ہونے کا امکان ہے
ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کا امکان، عید الاضحیٰ میں 40 روز باقی

ویب ڈیسک

|

28 Apr 2025

ماہرین نے ذی القعدہ 1446ھ کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کی ہے۔

  اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ ذیالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کو ساڑھے 12 بجے ہوجائے گی۔

 28 اپریل 2025 کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔  

ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔

 فلکیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر، ذی القعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے۔ جس کے پیش نظر یکم ذوالقعدہ 29 اپریل 2025 کو پڑنے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!