ضلع کرک میں پاک فوج کی کارروائی، 3 دہشتگرد واصل جہنم

ضلع کرک میں پاک فوج کی کارروائی، 3 دہشتگرد واصل جہنم

دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے
ضلع کرک میں پاک فوج کی کارروائی، 3 دہشتگرد واصل جہنم

ویب ڈیسک

|

2 Mar 2024

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ جنہیں ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!