دو فیصلوں کے بعد عدالتی نظام دفن ہوگیا، علیمہ خان

دو فیصلوں کے بعد عدالتی نظام دفن ہوگیا، علیمہ خان

ہمارے وکلا ہمیں جواب دیں انہوں نے کہا تھا بار کونسلز اور اسوسی ایشنز انصاف کے لیے کھڑی ہوں گی، گفتگو
دو فیصلوں کے بعد عدالتی نظام دفن ہوگیا، علیمہ خان

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2024

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو دن میں دو فیصلوں کے بعد جوڈیشل سسٹم نے خود کو دفن کردیا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا ہمیں جواب دیں انہوں نے کہا تھا بار کونسلز اور اسوسی ایشنز انصاف کے لیے کھڑی ہوں گی، پہلے تو وکلا ہمیں بتائیں کہ یہ ججز کو انہی سے اٹھ کر بنائے جاتے ہیں تو انکو کیوں نہیں دیکھا جاتا، انہوں نے کیوں نہیں دیکھا کہ ہمیں انصاف دلا سکیں گے کہ نہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پورے سسٹم کو بے نقاب کیا کیا ہے، وکلاء ہمیں جواب دیں یہ کس قسم کے ججز آئے ہیں، ہم نے سمجھا تھا بار کونسلز اور وکلا تنظیمیں ان سب معاملات پر نظر رکھتے ہیںز کوئی کیوں نہیں بول رہا سب اپنی اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں سب نے دیکھا ہے کہ سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ کے ساتھ جج کیسے برتاو کررہا تھا، دو فیصلوں کے بعد ہمیں 8 فروری کو مزید جوش سے نکلنا چاہیے، بہت منظم انداز میں، لوگ ووٹ کے لیے نکلیں گے، ایک ووٹ کی کوئی قیمت نہیں ہوسکتی، یہ ہماری ذمہ داری ہے ووٹ کسی کو بھی ڈال دیں لیکن ہمیں ووٹ ڈالنا ہوگا۔

علیمہ خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں صرف واویلا کررہی ہیں ان کو پتا چل گیا ہے لوگ کس کے ساتھ ہیں، جماعت اسلامی کا کیا حال کردیا ہے، مولانہ مودودی کتنے بڑے انسان تھے، عمران خان کا صرف جیل میں رہنا ہی ان کے لیے شرمندگی ہے یہ اتنے شرمندہ ہوں گے کے بولنے کے قابل نہیں ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!