فضل الرحمان نے انتخابی نتائج مسترد کردیے، پارلیمانی سیاست سے دستبردار، تحریک چلانے کا اعلان
الیکشن میں 2018 سے زیادہ بدترین دھاندلی کی گئی، ایوان کی اہمیت ختم ہوچکی ہے، فضل الرحمان
Webdesk
|
14 Feb 2024
اسلام آباد : سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی سیاست سے دستبردار ہونے اور سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ جےیوآئی نے انتخابی نتائج مسترد کردیئے۔ انھوں نے کہا کہ دھاندلی نے 2018 کی دھاندلی کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو چکی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، لگتا ہے کہ اب فیصلے میدان میں ہوں گے۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ جمعیت پارلیمانی سیاست سےمکمل طور پر دستبردار ہوتی ہے، ہم سڑکوں پررہ کرعوام کا مقدمہ لڑیں گے اور اب فیصلے سڑکوں پر ہوں گے۔
Comments
0 comment