افغانستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا بھرپور جواب
ویب ڈیسک
|
6 Nov 2025
پاک افغان سرحد پر ایک بار پھر کشیدگی، افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق چمن بارڈر پر افغان حدود کی جانب سے چند شرپسند عناصر نے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس پر پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔
وزارتِ اطلاعات کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا آغاز افغان جانب سے ہوا، تاہم پاکستان کی فورسز نے تحمل اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف دفاعی کارروائی کی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جنگ بندی بدستور برقرار ہے۔
حکومتِ پاکستان نے افغان حکام کی جانب سے پھیلائے گئے غلط اور یک طرفہ دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام اور سرحدی نظم و ضبط کے لیے پُرعزم ہے۔
ترجمان کے مطابق، پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا، تاہم بات چیت اور باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
Comments
0 comment