فرسٹ ایئر کے داخلوں میں بڑے پیمانے پر غلطیاں! طلبہ و طالبات داخلوں سے محروم

فرسٹ ایئر کے داخلوں میں بڑے پیمانے پر غلطیاں! طلبہ و طالبات داخلوں سے محروم

کراچی میں فرسٹ ایئر کے داخلوں میں بڑے پیمانے پر غلطیاں سامنے آئی ہیں، آن لائن داخلوں میں ہزاروں طلبہ کا گروپ ہی تبدیل ہوگیا۔
فرسٹ ایئر کے داخلوں میں بڑے پیمانے پر غلطیاں! طلبہ و طالبات داخلوں سے محروم

Webdesk

|

20 Aug 2024

کراچی :  فرسٹ ایئر کے آن لائن داخلوں میں ہزاروں طلبہ کا گروپ تبدیل کردیا گیا ، جس سے ہزاروں طلبہ و طالبات تاحال داخلوں سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فرسٹ ایئر کے داخلوں میں بڑے پیمانے پر غلطیاں سامنے آئی ہیں، آن لائن داخلوں میں ہزاروں طلبہ کا گروپ ہی تبدیل ہوگیا۔

میڈیکل، انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کو کامرس گروپ، اور سائنس گروپ کیلئے آن لائن درخواستیں دینے والوں کو آرٹس گروپ میں شامل کردیا گیا، جبکہ کچھ طلبہ کامرس گروپ میں بھیج دیے گئے۔

اس کے علاوہ طلبہ اور والدین کالجوں کے چکر لگائے جارہے ہیں، لیکن نہ تو پرنسپل مل رہے ہیں، اور نہ عملہ تعاون کررہا ہے۔

والدین نے ڈی جی کالجز کے دفتر جاکر شکایات کے انبار لگادیے اور کہا ہے کہ ایڈمشن کیلئے میرٹ کو بھی مکمل نظرانداز کیا گیا ہے ہزاروں طلبہ و طالبات تاحال داخلوں سے محروم ہیں ، طالبعلموں کی فکیلٹیز تبدیل کئے جانے کے سبب داخلوں کا حصول مشکل ہوچکا ہے۔

حکام محکمہ کالجز نے بتایا کہ سندھ بھر کے کالج پرنسپل کی ریکوزیشن پر داخلہ پالیسی تشکیل دی گئی تھی، مجموعی طور پر 1 لاکھ43ہزار سے زائد نشستیں مختص کی گئی تھیں جبکہ 36ہزار نشستوں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں کالجوں کو داخلوں کیلئے11زون پرتقسیم کیا گیا تھا، کالجوں میں نشستیں اب بھی موجود ہیں ، امیدواروں کی چوائس پر داخلہ نہ ملنے کی فنی وجوحات بھی سامنے آئی ہیں۔

کالج پرنسپل کی جانب سے کم ریکوزیشن کے باعث کٹ آف مارک کا تناسب بڑھ گیا تھا اور امیدواروں کے تعلیمی سال کو بچانے کیلئے کمپیوٹرائز سسٹم سے امیدواروں کو دوسرے کالج میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!