فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد خاندان میں جھگڑے شروع
فواد چوہدری کی اہلیہ نے عدالت جانے کا اعلان کردیا
Webdesk
|
14 Dec 2023
سابق وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد خاندان میں جھگڑے شروع ہوگئے ہیں۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے فواد کے بھائی فیصل چوہدری کے رویے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جس سلسلے میں حبا فواد بھی اڈیالا جیل پہنچی تھیں۔
جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہ آج بھی بہت چل کر اندر جانا پڑا، آئی جی جیل خانہ جات کو ان مسائل کوبھی دیکھنا پڑے گا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ فیصل چوہدری میری جان بوجھ کر ملاقات نہیں کروا رہے اور اپنے طور پر نہ جانے کیا کچھ کررہے ہیں۔
Comments
0 comment