فواد چوہدری کی تحریک انصاف میں واپسی کا امکان، عمران خان نے منظوری دے دی

فواد چوہدری کی تحریک انصاف میں واپسی کا امکان، عمران خان نے منظوری دے دی

فواد چوہدری کو پنجاب میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے
فواد چوہدری کی تحریک انصاف میں واپسی کا امکان، عمران خان نے منظوری دے دی

ویب ڈیسک

|

27 Apr 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پارٹی میں واپس شمولیت اختیار کرنے کی مںظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی اگلے ہفتے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات متوقع ہے جس کے بعد وہ تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

فواد چودھری کو پارٹی اور بالخصوص پنجاب میں اہم ذمہ داری بھی سونپی جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے بھی فواد چوہدری کی واپسی کی حمایت کردی۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوئی بڑا رہنما نہ ہونے کی وجہ سے کارکنان اور عوام میں خلع پیدا ہورہا ہے جس کے باعث فواد چوہدری کو دوبارہ شامل کرنے اور انہیں پنجاب کے تنظیمی معاملات سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور فواد چوہدری نے خبروں پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد فواد چوہدری بھی ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے سیاست سے وقفہ لے کر تحریک انصاف سے دوری اختیار کرنے کی پریس کانفرنس کی تھی اور حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرکے ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!