فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد ہلاک
 
  ویب ڈیسک
|
4 Nov 2025
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انڈین پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطاب سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مؤثر طور پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں،چار ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گرد* مارے گئے، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، اپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وژن "عزم استحکام" کے مطابق انسداد دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں،،
                                    
                                    
                                    
                                    
                                    
                                    
                                    
                                    
                                    
                                    
Comments
0 comment