فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا، فضل الرحمان کا یوٹرن

فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا، فضل الرحمان کا یوٹرن

میرے بیان پر سنسنی نہ پھیلائی جائے بلکہ اسے تاریخ کے حوالے کردیا جائے، سربراہ جے یو آئی
فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا، فضل الرحمان کا یوٹرن

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2024

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فیض حمید کا عدم اعتماد کے حوالے سے نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا۔

اپنے گزشتہ روز کے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آیا تھا اب ان چیزوں پر سنسنی نہ بنائی جائے بلکہ اس کو تاریخ کے حوالے کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی 2018 میں ہونے والی دھاندلی کا ذمہ دار قمر باجوہ اور فیض حمید کو سمجھتا ہوں، عدم اعتماد کے حوالے سے الزمات معلی ہے اور یہ سب چیزیں پاکستانی سیاست کا حصہ ہیں، ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے عدلیہ اور دیگر اداروں پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!