1 hour ago
فیض حمید کے بھائی بڑی مشکل میں آگئے
Webdesk
|
29 Jan 2026
فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف مبینہ کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ انکوائری ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے دوران نجف حمید کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، تاہم تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے نجف حمید سے متعلق تمام اہم اداروں سے ریکارڈ اور تفصیلات طلب کر لی ہیں، جن میں ان کے بینک اکاؤنٹس، مالی لین دین اور اثاثوں کی معلومات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا نام پی آئی این ایل میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی ایک ماتحت عدالت نجف حمید کی اراضی اسکینڈل سے متعلق کیس میں عبوری ضمانت منسوخ کر چکی ہے، جس کے بعد تحقیقات میں مزید تیزی آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کے حوالے سے مزید پیش رفت متوقع ہے۔
Comments
0 comment