فیض حمید کے پاس سزا کے بعد کیا آپشنز ہیں؟

فیض حمید کے پاس سزا کے بعد کیا آپشنز ہیں؟

فیض حمید کو فیلڈ کورٹ مارشل نے 14 سال قید کی سزا سنائی ہے
فیض حمید کے پاس سزا کے بعد کیا آپشنز ہیں؟

ویب ڈیسک

|

13 Dec 2025

پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ فیض حمید کو سزا تو سنادی گئی تاہم اُن کے پاس اب بھی آپشنز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو طویل عدالتی کارروائی کے بعد 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائے جانے کے بعد اب یہ بحث جاری ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف کس فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیض حمید کے پاس پہلی آپشن یہ ہے کہ وہ اپنی سزا میں نرمی یا معافی کے لیے آرمی چیف کو درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر آرمی چیف کی جانب سے کوئی ریلیف نہ ملا تو وہ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اس کے بعد ہائیکورٹ کے فیصلے کی صورت میں بھی عدم اطمینان کی صورت میں وہ آخری اپیل سپریم کورٹ میں کر سکیں گے۔

سابق لیفٹننٹ جنرل کو  چار مختلف نوعیت کے الزامات سیاسی مداخلت، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، سرکاری اختیارات اور وسائل کے ناجائز استعمال اور شہریوں کو نقصان پہنچانے جیسے سنگین الزامات پر فیلڈ کورٹ مارشل سے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 15 ماہ پر مشتمل کارروائی کے بعد ملزم کو تمام نکات پر قصوروار قرار دیا گیا اور انہیں 11 دسمبر 2025 کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!