گوادر: پرتشدد مظاہرین کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، سپاہی شہید، 16 جوان زخمی

گوادر: پرتشدد مظاہرین کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، سپاہی شہید، 16 جوان زخمی

گوادر میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پرحملہ نام نہاد بلوچ راجی موچی کے آڑ میں کیا گیا۔
گوادر: پرتشدد مظاہرین کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، سپاہی شہید، 16 جوان زخمی

Webdesk

|

29 Jul 2024

گوادر میں پرتشدد مظاہرین نے  نام نہاد بلوچ راجی موچی کے آڑ میں ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 16زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پرحملہ نام نہاد بلوچ راجی موچی کے آڑ میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں 30سالہ سپاہی شبیر بلوچ شہید ہوگئے اور پرتشدد مظاہرین کے بلااشتعال حملوں میں ایک افسر سمیت 16 فوجی شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، فورسز نے سویلینز کی ہلاکتوں سے بچنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پرجعلی تصاویراور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے بدنیتی پرمبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پرغیرقانونی پرتشدد مارچ کیلئے ہمدردی اورحمایت حاصل کرنے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے شہریوں سے اپیل کی کہ پروپیگنڈے کا شکارنہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں اور امن وامان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کربلوچستان کا امن واستحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!