گورنر راج کی دھمکی، امیرمقام کی پریس کانفرنس کے بعد صوبائی حکومت نے اجلاس بلالیا

گورنر راج کی دھمکی، امیرمقام کی پریس کانفرنس کے بعد صوبائی حکومت نے اجلاس بلالیا

امیرمقام کے بیانات کے بعد صوبائی حکومت نے گورنر راج کے نفاذ کے آئینی اور قانونی پہلوں پر غور کیا
گورنر راج کی دھمکی، امیرمقام کی پریس کانفرنس کے بعد صوبائی حکومت نے اجلاس بلالیا

Webdesk

|

28 Nov 2024

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام کی پریس کانفرنس کے بعد صوبائی حکومت میں ہلچل مچ گئی اور فوری طور پر رات 9 بجے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

 امیرمقام نے وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر راج کے نفاذ کی دھمکی دی اور صوبائی حکومت کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا، خاص طور پر وزیراعلیٰ کی احتجاجی سیاست میں مداخلت پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر حملوں سے باز رہنا چاہیے، ورنہ گورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 امیرمقام کے بیانات کے بعد صوبائی حکومت نے گورنر راج کے نفاذ کے آئینی اور قانونی پہلوں پر غور کیا اور وفاقی حکومت کے الزامات کا جواب دیا۔

تاہم، سیاسی بحران کی شدت کے پیش نظر گورنر راج کے نفاذ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ امیرمقام نے پختونوں کی بدنامی پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ ان اقدامات سے پختونوں کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!