گورنر سندھ کا ایان اور انابیہ کے مکمل اخراجات اٹھانے کا اعلان

گورنر سندھ کا ایان اور انابیہ کے مکمل اخراجات اٹھانے کا اعلان

دونوں بچوں کی خالہ کے ہمراہ گورنر سندھ سے ملاقات ہوئی
گورنر سندھ کا ایان اور انابیہ کے مکمل اخراجات اٹھانے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

14 Mar 2024

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نارتھ ناظم آباد سے گمشدگی کے بعد بازیاب ہونے والے گیارہ سالہ لڑکی انابیہ اور بارہ سالہ لڑکے ایان کے مکمل اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے گمشدگی کے بعد باحفاظت بازیاب ہونے والے بہن بھائی ایان اور انابیہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ 12 سالہ ایان اور گیارہ سالہ انابیہ گورنر سندھ کی دعوت پر گورنر ہاؤس میں افطار پر پہنچے جہاں دونوں سے کامران ٹیسوری نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں معروف کاروباری شخصیت فیضان راوت نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ گورنر سندھ نے دونوں بچوں کی خیریت دریافت کی اور اُن کی مکمل کفالت و تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایسے تمام بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایچ سے ایان اور انابیہ رات کو بارہ بجے کے قریب لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ اگلے دن دوپہر تین بجے ملے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!