گورنر ٹیسوری اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں موصول

ویب ڈیسک
|
5 Mar 2025
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اور بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک کے تیسرے افطار ڈنر پروگرام میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس رمضان میں مجھے اور بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر کہا گیا کہ لوگوں کو افطار پر نہیں بلانا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں نے دھمکیوں پر جواب دیا کہ لوگوں کو ضرور بلاؤں گا کیونکہ مجھے اپنوں پر بہت بھروسہ ہے اور یہ عوام میرے اپنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے اور کرے میں افواج پاکستان کیلیے نعرے لگاؤں گا اور دعائیں کرواؤں گا، رمضان کو ہم اتحاد رمضان کے نام سے منارہے ہیں۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ افواج پاکستان کو جب ضرورت پڑی تو نوجوان اُن کے ساتھ کھڑے ہوں گے، آرمی چیف، افواج اور سرحدیں کمزور ہوئیں تو ہمارا حال بھی عراق، لبنان اور فلسطین جیسا ہوگا۔
Comments
0 comment