غیرمعروف سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے ’بلے‘ کا انتخابی نشان مانگ لیا

غیرمعروف سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے ’بلے‘ کا انتخابی نشان مانگ لیا

ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن میں بلے کے انتخابی نشان کیلیے درخواست دائر کردی
غیرمعروف سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے ’بلے‘ کا انتخابی نشان مانگ لیا

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2024

پاکستان کی غیر معروف سیاسی جماعت ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلے کے انتخابی نشان کیلیے درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے ایک اور رجسٹرڈ سیاسی جماعت ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کے لیے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا۔

ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ہمارے امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہماری جماعت کو عام انتخابات کے لیے انتخابی نشان بلا الاٹ کیا جائے۔

ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے ترجیحی فہرست میں دوسرا انتخابی نشان لیپ ٹاپ بھی مانگا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!