غزہ میں اسرائیل کیخلاف جہاد فرض کفایہ ہے، ذاکر نائیک
ویب ڈیسک
|
3 Oct 2024
معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے حال ہی میں غزہ کے مسئلے پر اپنی بصیرت کا اشتراک کرتے ہوئے، مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے فلسطینیوں کی جدوجہد کو اجاگر کیا، جو اسلام کی تیسری مقدس ترین جگہ ہے۔
اسلام آباد میں پاکستانی صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈاکٹر نائیک نے زور دیا کہ غزہ کے مسلمان اسرائیل کے خلاف جہاد میں شامل ہو کر فرض کفایہ کو پورا کر رہے ہیں، جو مسلمانوں پر ایک اجتماعی فرض ہے۔
عالم دین نے کہا کہ "اگر غزہ کے لوگ جہاد نہیں کریں گے تو یہ دوسروں پر فرض ہو جائے گا"۔
ڈاکٹر نائیک نے شیخ الحدیث مفتی محمد تقی عثمانی کے ایک فتوے کا حوالہ دیا، جس میں غزہ پر بمباری بند کرنے اور "آخری یہودی کے فلسطین سے نکل جانے تک" جہاد جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر مشہور شخصیت نے کہا کہ غزہ کی جدوجہد نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں۔
"جب غیر مسلم ایسے لوگوں کے جذبے اور ہمت کو دیکھتے ہیں تو متاثر ہوتے ہیں۔ مغربی ممالک میں لاکھوں لوگوں نے قرآن پاک کا مطالعہ کیا اور ایسے افراد [فلسطینیوں] کی وجہ سے اسلام قبول کیا ہے۔"
Comments
0 comment