غزہ میں جارحیت کو ایک سال مکمل، اسلام آباد میں غزہ مارچ اور فلسطین کشمیر کانفرنس کا انعقاد

غزہ میں جارحیت کو ایک سال مکمل، اسلام آباد میں غزہ مارچ اور فلسطین کشمیر کانفرنس کا انعقاد

فلسطین کامقدمہ انسانیت کا مقدمہ ہے،اس معاملے پر اسلامی ممالک کے سربراہان کااجلاس بلایاجانا چاہیے۔
غزہ میں جارحیت کو ایک سال مکمل، اسلام آباد میں غزہ مارچ اور فلسطین کشمیر کانفرنس کا انعقاد

Webdesk

|

7 Oct 2024

اسلام آباد : غزہ پر صیہونی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اسلام آباد میں غزہ مارچ اور فلسطین کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین کامقدمہ انسانیت کا مقدمہ ہے،اس معاملے پر اسلامی ممالک کے سربراہان کااجلاس بلایاجانا چاہیے۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام میلوڈی روڈ پر غزہ مارچ کیا گیا ،مارچ کے شرکا نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورعالمی دنیاکاضمیرجنجھوڑنے کی کوشش کی۔

 مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ایک سال کے دوران چالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، امریکہ اوربعض دیگر ممالک اسرائیل کی سرپرستی کررہے ہیں۔

جماعت اسلامی کی تجویز پر وزیر اعظم شہبازشریف نے آل پارٹیز کانفرنس برائے یکجہتی غزہ بلائی ہے۔ پاکستان عوامی قوت پارٹی کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقدکی گئی جس میں حریت راہنماں، مقررین میں تحریک جوانان پاکستان کے صدر عبداللہ حمید گل، سابق وزیر آزاد جموں و کشمیر فرزانہ یعقوب ، فلسطینی صحافی جلال الفرح اورحریت رہنما عبدالحمید لون ، زاہد صفی تھے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر زوردیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع شہید فلسطینیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے اور ایک سال گزرنے کے بعد بھی عالمی طاقتوں نے فلسطین اور کشمیرمیں نہتے شہریوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ صہیونی فوج غزہ میں اسپتالوں ، مساجد ، سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے اور اب تک 42ہزار کے قریب نہتے فلسطینی شہید اور 97ہزار سے زائد شہید ہو چکے ہیں۔

مقررین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اب غزہ کے بعد لبنان سمیت خطے کے دیگر ممالک تک پھیل گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!