کرغزستان سے طلباء کو وطن واپس لانے کا آپریشن مکمل
واپسی کے آپریشن میں ساڑھے 4 ہزار طلبہ وطن واپس آئے جس کے اخراجات حکومت پاکستان نے برداشت کیے۔
Webdesk
|
24 May 2024
اسلام آباد : کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کا آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طلبہ کی واپسی کے آپریشن میں ساڑھے 4 ہزار طلبہ وطن واپس آئے جس کے اخراجات حکومت پاکستان نے برداشت کیے۔
ترجمان دفترخارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جھوٹی خبروں نے پاکستانی طلبہ اور ان کے خاندانوں کو پریشان کیا، طلبہ کی درخواست پر انہیں وطن واپس لایا گیا۔
ترجمان کے مطابق کرغزستان میں صورتحال معمول پر آچکی ہے، کرغزستان واپس جانے کا فیصلہ طلبہ کا اپنا ہوگا،چاہتے ہیں کہ آن لائن یا دیگر طریقوں سے طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے 19ہزار سے زائد طلبہ کرغزستان میں اب بھی موجود ہیں جبکہ کرغزستان سے صرف پاکستانی طلبہ واپس آئے ۔
Comments
0 comment