حافظ نعیم کے بعد جماعت اسلامی کراچی کا امیر کون بنا؟
حافظ نعیم نے نومنتخب امیر جماعت اسلامی کراچی کو دعا دی
ویب ڈیسک
|
20 Apr 2024
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی ٹیم بنانا شروع کردی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کی مشاورت سے منعم ظفر خان کو جماعت اسلامی حلقہ کراچی کا عبوری امیر مقرر کیا ہے۔
کراچی کا امیر مقرر ہونے کے بعد تنظیمی طریقہ کار کے تحت منعم ظفر خان نے اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھایا جن کو حافظ نعیم نے مبارک باد دی اور استقامت کی دعا کی۔
Comments
0 comment