حافظ سید عاصم منیر : کمیشن سے چیف آف ڈیفنس فورسز تک کی کامیابیاں
ویب ڈیسک
|
5 Dec 2025
پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے نمایاں ترین پیشہ ور فوجی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔
وہ 1968 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے، قرآن حفظ کیا اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔ بعدازاں 1986 میں منگلا کے آفیسز ٹریننگ اسکول سے کمیشن حاصل کیا اور شاندار کارکردگی پر اعزازی تلوار حاصل کی۔
عاصم منیر نے اپنے عسکری کیریئر میں کئی اہم عہدوں پر خدمات دیں، جن میں فورس کمانڈر نادرن ایریاز، کور کمانڈر گوجرانوالہ، اور جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل شامل ہیں۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں واحد افسر ہیں جنہوں نے ملٹری انٹیلیجنس اور آئی ایس آئی دونوں کی سربراہی کی۔
29 نومبر 2022 کو انہیں چیف آف آرمی اسٹاف تعینات کیا گیا، جبکہ بعد ازاں انہیں اعزازی طور پر فیلڈ مارشل کا رینک دیا گیا۔
اپنی قیادت کے دوران انہوں نے داخلی سلامتی، سرحدی انتظام اور جدید دفاعی صلاحیتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی۔ عسکری سطح پر جدید ٹیکنالوجی، بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی دفاعی تعاون کو مضبوط بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کے دفاعی مؤقف کو موثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو دفاعی اصلاحات، سیکیورٹی حکمتِ عملی اور بین الاقوامی عسکری تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیا جاتا ہے۔
انہیں ان ساری خدمات اور خصوصیات کی بنیاد پر پاکستان کا پہلا چیف آف ایئرڈیفنس فورسز تعینات کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment