حکومت آئینی ترمیم لانے میں ناکام، اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی
سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی
ویب ڈیسک
|
16 Sep 2024
حکومت آئین میں ترمیم کے حوالے سے ایک بار پھر بری طرح سے ناکام ہوئی اور اس کے سارے اقدامات و بیٹھکیں ضائع گئیں۔
ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگلے اجلاس میں ہفتہ، دس دن لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترمیم منظور نہ ہونا حکومت کی کہانی نہیں بلکہ ترامیم آج نہیں تو ہفتہ دس دن میں منظور ہو جائیں گی۔م، اس میں ہوئی بڑا رخنہ نہیں اور اگر منظور نہ ہوئیں تو ہوئی قیامت نہیں آجائے گی۔
Comments
0 comment