حکومت کا بجلی بلوں میں مزید کمی کا فیصلہ، درخواست نیپرا میں جمع

حکومت کا بجلی بلوں میں مزید کمی کا فیصلہ، درخواست نیپرا میں جمع

حکومتی ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے مقابلے اپریل کے بلز7 روپے 6 پیسے سے کم کرکے فی یونٹ قیمت 4 روپے 92 پیسے پر لائی گئی۔
حکومت کا بجلی بلوں میں مزید کمی کا فیصلہ، درخواست نیپرا میں جمع

Webdesk

|

16 Apr 2024

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مسلسل تیسرے مہینے بجلی کے بلز میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

حکومتی ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے مقابلے اپریل کے بلز7 روپے 6 پیسے سے کم کرکے فی یونٹ قیمت 4 روپے 92 پیسے پر لائی گئی۔

اسی طرح اپریل کے مقابلے میں مئی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ4.92 روپے سے کم کر کے 2.94 روپے پرلانے کی درخواست نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی گئی ہے۔

مارچ کےمقابلے مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہو گی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی و پیداوار اویس لغاری نے کہا کہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!