حکومت کا شہریوں کو مفت سولر اور آسان اقساط پر گھر دینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
14 Jun 2024
پنجاب حکومت نے صوبے کے غریب افراد کو گھر اور 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم بشمول تنصیب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کا اعلان صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر کے دوران کیا اور بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم اور اس کی تنصیب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت نے اس کے لیے ساڑھے نو ارب روپے کا بجٹ چیف منسٹر روشن گھر پروگرام کیلیے مختص کیا ہے۔ جس کے ذریعے مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ سولر اور اس کی تنصیب کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
اسی کے ساتھ صوبائی حکومت نے اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام کے ذریعے غریبوں کو گھر فراہم کرنے اور پانچ مرلے کے گھر کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے جس کے لیے آئندہ مالی سال میں دس ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment