حکومت نے 2 مطالبات نہ مانے تو ترسیلات زور روکنے کی کال دوں گا، عمران خان
ویب ڈیسک
|
17 Dec 2024
بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر اُن کے دو مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجنے کی کال دے دیں گے۔
یہ بات علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنا مطالبہ دہرایا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینیئر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اور بیگناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وہ اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر وطن نہ بھیجنے کی اپیل کریں گے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ لندن پلان پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا ایجنڈہ تھا، ہماری حکومت گرنے کے بعد لاکھوں لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، لوگوں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی خوشی سے تیار ہیں کہ وہ اپنی ترسیلات زر وطن نہیں بھیجیں گے آپ اپنے ڈالر لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، غریب محنت کش مزدور باہر کام کرکے ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں اپ اسی ڈالر پر ملک چلا رہے ہیں اور واضح ہو گیا ہے کہ اپ کو اسی ڈالر کی فکر ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ لندن پلان کے تحت پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا ایجنڈہ تھا، 10 عمارتیں جلائی گئی تو 10 ہزار لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا کیا اتنے لوگوں نے 10 عمارتیں تو نہیں جلائیں؟
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی بولے ہیں کہ 8فروری کو عوام نے ان کو دھوکہ دیا اور بتایا کہ وہ ظلم کے نظام کے خلاف کھڑے ہیں9 فروری کو لوگوں کا ووٹ چوری کر کے جعلی حکومت بٹھائی گئی، قاضی فائز عیسی کی مہربانی سے ایسی ترامیم لائی گئی کہ سپریم کورٹ پر بھی قبضہ کر لیا گیا قانون کی حکمرانی کیلئے 24 نومبر کے پرامن احتجاج پر گولی چلائی گئی جب لڑکے شہید اور زخمی ہوئے تو میں وہاں موجود تھی بلڈنگز پر سے گولی چلائی گئی، اندھیرا کرکے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ بہت زیادہ عینی شاہد ہیں جو انکھوں دیکھا حال بتا رہے ہیں بانی پی ٹی ائی بہت زیادہ تکلیف میں ہے اب یہ چیزیں نہیں رکیں گی۔
علیمہ خان نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کی کالز آرہی ہیں کہ اپ اس کا اعلان کیوں نہیں کر رہے ہم اپنی ترسیلات زر روک رہے ہیں، پارٹی کے لوگوں نے بانی پی ٹی ائی سے کہا ہے کہ اس تحریک کا ملک کو نقصان ہوگا اس لیے اپ تھوڑے دن رک جائیں۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ملک کی فکر ہے میں تھوڑے دن انتظار کر لیتا ہوں، حکومت میرے یہ 2 مطالبات پورے کر دے اور مطالبات دے کر اپنے لوگوں کو بھیجا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر میرے دو مطالبات نہ مانے گئے تو میں بالکل ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا۔
Comments
0 comment