حکومت نے 25 اور 26 دسمبر کو چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
16 Dec 2025
حکومتِ سندھ نے یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر 25 اور 26 دسمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 25 دسمبر کو یوم قائد اعظم پر سب کیلیے جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کیلیے تعطیل دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر 2025 کو صرف مسیحی برادری کے لیے چھٹی ہوگی۔
اس کے علاوہ 25 دسمبر کو یوم قائد پر عام تعطیل ہوگی، جس کے تحت سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری، خودمختار اور نیم سرکاری ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز بند رہیں گے، تاہم ضروری اور ہنگامی خدمات سے وابستہ ادارے اس تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔
یہ چھٹی تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کے زیرِ انتظام کارپوریشنز اور بلدیاتی اداروں پر بھی لاگو ہوگی۔
حکومت کے اس فیصلے کو صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتی برادری کے احترام کی ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment