حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی

حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی

کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت دس کروڑ جبکہ تین دیگر اہم دہشتگردوں کے سر کی قیمت آٹھ آٹھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے
حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی

Webdesk

|

19 Feb 2025

ڈیرہ اسماعیل خان :کے پی کے حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کی سب سے بڑی قیمت مقرر کر دی قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت دس کروڑ جبکہ تین دیگر اہم دہشتگردوں کے سر کی قیمت آٹھ آٹھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے قبائلی ضلع کرم کے علاقہ بیگان گاں سے تعلق رکھنے والے کالعدم پاکستان تحریک طالبان کے کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت دس کروڑ روپے مقرر کی ہے جو اب تک کے کمانڈرز کے سر پر رکھی گئی تمام رقوم سے زیادہ ہے۔

جبکہ ان کے ساتھ شامل تین دیگر اہم دہشتگردوں کے سر کی قیمت آٹھ آٹھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ جن دہشتگردوں کے سر کی قیمت آٹھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے ان میں مکرم خان عثمان اور یاسین شاہین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں حکومت پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی جبکہ دیگر کمانڈرز جن میں خالد خراسانی اور شاہد عمر شامل تھے ان کے سر کی قیمت بھی ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے کمانڈر کاظم اور ان کیساتھ دیگر تین دہشتگردوں کے سر کی انتہائی بھاری قیمت مقرر کرنے جیسے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت ان کی گرفتاری یا خاتمہ کو انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!