حکومت رواں سال عازمین حج کیلیے اے سی والے کیمپ فراہم کرے گی، وزیر مذہبی امور

ویب ڈیسک
|
18 Apr 2025
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج 2025 کے دوران شدید گرمی کے پیش نظر پاکستانی عازمین کے لیے سعودی عرب میں ائیرکنڈیشنڈ خیمے اور دیگر جدید سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔
کراچی حاجی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سرکاری کوٹے پر جانے والے عازمین کے لیے مخصوص زونز مختص کیے گئے ہیں، جہاں انہیں چھت والے، ائیرکنڈیشنڈ خیموں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک جامع ٹرانسپورٹ پلان بھی تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت 70 فیصد عازمین کو میدانِ عرفات ٹرین کے ذریعے منتقل کیا جائے گا، تاکہ گرمی کے اثرات سے بچایا جا سکے۔
دوسری جانب، سعودی حکام نے بھی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں عازمین کے لیے آرام گاہوں کی تعمیر، 50,000 مربع میٹر shaded walkway اور 60,000 مربع میٹر misting fans کے ساتھ شیڈز کی تنصیب کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ تمام اقدامات حج کے دوران عازمین کی سہولت اور راحت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
Comments
0 comment