حکومتی اخراجات پر بیرون ملک علاج، گاڑیوں کی خریداری پابندی عائد

حکومتی اخراجات پر بیرون ملک علاج، گاڑیوں کی خریداری پابندی عائد

حکومت کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات نوٹیفائی کئے گئے ہیں۔
حکومتی اخراجات پر بیرون ملک علاج، گاڑیوں کی خریداری پابندی عائد

Webdesk

|

6 Sep 2024

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف سرکاری محکموں کے لیے نئی گاڑیوں اور ساز و سامان خریدنے اور سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد کردی۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات نوٹیفائی کئے گئے ہیں۔

جس کے تحت حکومت نے مختلف سرکاری محکموں کے لئیے نئی گاڑیوں اور ساز و سامان خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے صرف آپریشنل گاڑیاں ایمبولینس اور دیگر طبی آلات سے لیس گاڑیاں، آگ بجھانے والی گاڑیاں، بسیں اور تعلیمی اداروں کے لیے بسیں و وینز، سالڈ ویسٹ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح مختلف سرکاری محکموں کے لئیے مشینری/ ساز و سامان کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی اور صرف اسپتالوں،لیبارٹریوں،زراعت،کان کنی اوراسکولوں کے لیے درکار مشینری و ساز و سامان کی خریداری کی جاسکے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئی پوسٹوں کے اجراء اور عارضی پوسٹوں پر بھی پابندی ہوگی جبکہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد کرڈی گئی ہے علاوہ ازیں سرکاری خرچے پر تمام غیر ضروری بیرون ملک دوروں پر بھی مکمل پابندی رہے گی۔

اسی طرح گزشتہ تین سالوں سے خالی پڑی تمام آسامیاں ختم کر دی جائیں گی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اشیاء کی خریداری اور پی ایس ڈی پی کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں کے تحت پوسٹوں کی تخلیق کو اس پابندی کے اطلاق سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!