حماد اظہر کے استعفے پر عمران خان نے خاموشی توڑ دی

حماد اظہر کے استعفے پر عمران خان نے خاموشی توڑ دی

عمران خان کی ہدایت کے فوری بعد حماد اظہر نے استعفی واپس لینے کا اعلان کردیا
حماد اظہر کے استعفے پر عمران خان نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک

|

29 Aug 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے سینئر روپوش رہنما حماد اظہر کے صوبائی صدارت سے استعفے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے جمعرات کےروز اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے عمران خان کے روپوش رہنماؤں کے مںظر عام پر آنے اور گرفتاریاں دینے کے بیان سے متعلق وضاحت کی اور بتایا کہ عمران خان نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

عمرایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی، جس میں شبلی فراز صاحب اور میں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ حماد اظہر پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

’عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ شبلی فراز پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور قائم مقام صدر کے طور پر اپنی خدمات کو جاری رکھیں کیونکہ اُن پر مجھے اعتماد ہے‘۔

عمر ایوب نے کہا کہ ’عمران خان نے کہا کہ حماد اظہر سمیت تمام روپوش رہنماؤں کے حوالے سے میڈیا میں پہلے ہی واپس کردیا تھا کہ انہیں چھپ کر رہنا چاہیے کیونکہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ مںظر عام پر آنے کے بعد انہیں لاپتہ کردیا جائے۔

دوسری جانب عمران خان کی ہدایت سامنے آنے کے بعد حماد اظہر نے اپنا استعفی واپس لینے اور پارٹی کی ذمہ داری دوبارہ سے اٹھانے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’میں اپنے چیئرمین کی ہدایت کر ایک بار پھر پارٹٰ کی ذمہ داری اٹھانے کیلیے تیار ہوں، امید ہے کہ اب وہ نتائج دوں گا جس کی مجھ سے توقع کی جاتی ہے‘۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!