ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا
ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

Webdesk

|

25 Jul 2024

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد واصل جہنم ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد علی جان ہلاک اور 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مارا جانے والا دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سے گولیاں اور ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!