ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات
دنیا بھر میں آج لیبر ڈے منایا جارہا ہے
ویب ڈیسک
|
1 May 2024
امریکا کے مزدوروں کی سالوں پہلے دی گئی قربانی کی یاد میں آج دنیا بھر میں لیبر ڈے منارہے ہیں۔
دنیا بھر میں آج کے دن کی مناسبت سے مزدوروں کو خراج عقیدت اور آج کے مزدوروں کے حقوق کو اجاگر کیا جارہا ہے، جس میں بالخصوص ان کی اجرت بڑھانے کا مطالبہ عام ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ مزدور سالوں کام کرنے کے باوجود بھی کم آمدن کی وجہ سے اپنے گھریلو حالات کو بدل نہیں سکتے اور وہ بنیادی حقوق سے محروم رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں لیبر ڈے یکم ستمبر کو منایا جاتا ہے۔
غربت، بیروزگاری ،مہنگائی اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیں۔
محنت کشوں کے لیے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جتا ہوا ہے۔
Comments
0 comment