جلد آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات ہوں گے، پی ٹی آئی
ویب ڈیسک
|
27 Apr 2024
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے اور صرف آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے کیا مذاکرات کریں یہ لوگ تو خود ریموٹ کنٹرول اور دھاندلی کر کے فارم 47 سے ایوان میں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور حکومت میں آنے والے تو خود محتاج ہیں تو ان سے کیا مذاکرات کیے جائیں۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے اور بات صرف پاک فوج و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، عمران خان اپنے لیے کوئی این آر او نہیں چاہتا بلکہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلیے بات چیت کا خواہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ بات چیت اور باہمی رابطے بحال ہوں، ملک، فوج اور تمام ادارے ہمارے ہیں تو بات چیت میں کوئی عار نہیں ہے۔
Comments
0 comment