جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

حکومت نے راولپنڈی معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کیا اور میڈیا کے سامنے قوم کے سامنے غلط بیانی کی
جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک

|

27 Sep 2024

جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں اور راولپنڈی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث 29 ستمبر کو ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں قائدین جماعت اسلامی کے آن لائن ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں مرکزی و صوبائی اور بڑے شہروں کی قیادت نے شرکت کی۔ 

امیر جماعت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 29ستمبراتوار کو پورے ملک کی اہم شاہراؤں پر دھرنے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کیا اور میڈیا کے سامنے قوم کے سامنے غلط بیانی کی۔ حکمرانوں نے گزشتہ 45 روز میں چند کاسمیٹک اقدامات کیے جب کہ یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ معاہدہ پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی ان اقدامات کو تسلیم نہیں کرتی، ہمارا مطالبہ ہے کہ پورے ملک کی عوام کو بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف دیا جائے۔ بجلی کی اصل پیداروی لاگت کے مطابق پورے ملک میں یکساں ٹیرف نافذکیا جائے۔ اسی طرح آئی پی پیز معاہدوں کوبھی ختم کیاجائے، حکومت آئی پی پیز سے معاہدہ کے متعلق اخباری بیانات دینے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں۔ 

حافظ نعیم الرحمن نے کہا جماعت اسلامی بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ پر ریفرنڈم کرائے گی۔ اکتوبر میں پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے آپشن بھی زیرغور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 23سے 27 اکتوبر تک پانچ روز تک عوامی ریفرنڈم ہوگا،اس دوران  دوران تمام پبلک مقامات پر ووٹ بکس رکھے جائیں گے، ریفرنڈم کے لیے تمام صوبوں میں الیکشن کمیشن تشکیل دیے جائیں گے۔وکلاء، تاجروں، علما اکرام، خواتین، طالب علموں، مساجد، مدارس سمیت تمام طبقہ ہائے فکر سے رابطے کیے جائیں گے۔ 

اس کے بعد اس کے بعد پہیہ جام کا اعلان کر سکتے ہیں، ملک بھر سے لانگ مارچز اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آپشن بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے 7اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین و لبنان منانے کا بھی اعلان کیا۔اسی دوران اسلام آباد اور کراچی میں ملین مارچز ہوں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اہل فلسطین و لبنان کے حق میں گھروں سے نکلیں اور پرامن احتجاج کریں۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!