جسٹس یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس آف پاکستان تعینات
Webdesk
|
22 Oct 2024
اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے چیف جسٹس نامزد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم 5 میں منعقد ہوا، سنی اتحاد کونسل کے 3 اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
بند کمرہ اجلاس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف، فاروق ایچ نائیک،سید نوید قمر،کامران مرتضی، رعناانصار، احسن اقبال، شائشتہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ آصف شریک ہوئے۔
کمیٹی میں چیف جسٹس کی تقرری کے لیے سیکرٹری قانون کے بھیجے گئے 3 ججز کے نام پیش کردیے گئے۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے دوران اجلاس سنی اتحاد کونسل کے رہنماں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تاہم سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو منانا چاہیے، جمہوریت کا حسن ہے کہ اپوزیشن کو منایا جائے، 4 اراکین سنی اتحاد کونسل کے پاس جائیں اور ان کو منا کرلائیں۔
Comments
0 comment